مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد ترکی میں مقیم ایرانی شہریوں سے ملاقات اور گفتزگ کریں کے۔
صدر اس ملاقات میں ترکی میں مقیم ایرانی شہریوں کی مشکلات کا بھی جائزہ لیں گے۔ صدر نے سفر کےپہلے دن ترکی کے صدر عبداللہ گل اور وزیر اعظم رجب طیب اردوغان سے دوطرفہ اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔ احمدی نژاد آج استنبول میں اسلامی کانفرنس تنظیم کےرکن ممالک کے اعلی اقتصادی اور تجارتی اجلاس سے خطاب کریں گے اور دنیا کو درپیش مالی بحران کے حوالے سے اپنی تجاویز بھی پیش کریں گے۔
آپ کا تبصرہ